سید قطب شہید |
سید قطب شہید مصری معاشرے کے اندر ایک ادیب لبیب کی حیثیت سے ابھرے۔ سیاسی اور اجتماعی نقاد کے عنوان سے انہوں نے نام پیدا کیا۔ ان کی اہم ترین تصنیف قرآن کریم کی تفسیر ہے جو ’’فی ظلال القرآن‘‘کے نام سے عربی میں لکھی
گئی ہے اور اس کا ترجمہ بشمول اردو کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔
جمال ناصر کے تاریک دور آمریت میں کئی بار آپ کو پابند سلاسل کیا گیا۔ اخوان المسلمین سے آپ کی وابستگی مصری حکومت کو بہت کھٹکتی تھی۔
جمال ناصر کے دور میں جب آپ کو گرفتار ہوئے تقریبا 10 سال ہوچلے تھے۔ مصری حکومت نے یہ پیشکش کی کہ آپ چند سطور لکھ دیں جن میں مصری حکومت سے معافی کی درخواست کی گئی ہو آپ نے فرمایا " مجھے تعجب ہوتا ہے ان لوگوں پر جو یہ کہتے ہیں کہ باطل سے معافی مانگ لے۔ اگر میری گرفتاری قدرت کی طرف سے ہے تو میں اسی میں خوش ہوں اور اگر میری گرفتاری باطل کی طرف سے ہے تو میں باطل سے رحم کی بھیک مانگنے کے لیے ہرگزتیار نہیں "۔ اس کے بعد آپ پر ظلم و ستم کا سلسلہ مزید تیز کر دیا گیا۔
بالآخر اسلام کے اس عظیم مفکر، داعی او ر مفسر قرآن کو ان کی شہرہ آفاق کتاب معالم فی الطريق لکھنے پر مصری حکومت کے خلاف سازشیں کرنے کے بے بنیاد الزام میں گرفتار کر لیا گیااور 25 اگست 1966ء کو پھانسی دے دی گئی۔
اسلام کے بارے میں سید قطب ؒ کا نکتۂ نظر :
تصنیفات :
1. الإسلام ومشكلات الحضارة
2. الأعمال الشعرية الكاملة
3. التصوير الفني في القرآن
4. السلام العالمي والإسلام
5. العدالة الاجتماعية في الإسلام
6. المستقبل لهذا الدين
7. النقد الأدبي أصوله ومناهجه
8. تفسير آيات الربا
9. تفسير سورة الشورى
10. خصائص التصور الإسلامي ومقوماته
11. دراسات إسلامية
12. في التاريخ فكرة ومنهاج
13. كتب وشخصيات
14. مشاهد القيامة في القرآن
15. معالم في الطريق
16. معركة الإسلام والرأسمالية
17. مقومات التصور الاسلامي
18. نحو مجتمع إسلامي
19. هذا الدين
20. في ظلال القرآن
21. أيها العرب استيقظوا واحذروا
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
اسلام کے بارے میں سید قطب ؒ کا نکتۂ نظر :
"اسلام کی تعلیم سروری وجہانبانی کی تعلیم ہے، اس کی ایک اہم ترین خصوصیت یہ ہے کہ دین اپنے ماننے والوں میں بغیر کسی شائبہ تکبّر کے خودداری، بغیر کسی فریبِ نفس کے اعتماد و یقین، اور بغیر دوسرے پر اعتماد اور ضعف کے یقین وتوکل کی روح پھونکتا ہے، یہ عقیدہ انہیں متنبہ کرتا ہے کہ ان کے کاندھوں پر پوری انسانیت کے ذمہ داری ہے، روئے زمین پر بسنے والی انسانی جماعت کی تولیت (TRUSTEESHIP) ان کے سپرد ہے، اور ان کا فرض منصبی ہے کہ وہ بھٹکے ہوئے انسانی گلہ کی پاسبانی کریں اور انسانوں کو دینِ مُحکم اور صراط مستقیم کی طرف رہنمائی کا فرضانجام دیں، اور اس روشنی اور ہدایت کے ذریعہ جو ان کو خدا کی طرف سے عطا ہوئی ہے، تاریکیوں سے نکال کر روشنی میں لائیں:
كُنتُمْ خَيْرَ أُمَّةٍ أُخْرِجَتْ لِلنَّاسِ تَأْمُرُونَ بِالْمَعْرُوفِ وَتَنْهَوْنَ عَنِ الْمُنكَرِ وَتُؤْمِنُونَ بِاللَّـهِ: (سورة آل عمران_١٠)
تم لوگ بہترین جماعت ھو جولوگوں کے لیے پیدا کی گئی ہے تم بھلائی کا حکم دیتے ہو اوربرائی سےروکتے ہو اور اللہ پر ایمان رکھتے ھو_
وَكَذَٰلِكَ جَعَلْنَاكُمْ أُمَّةً وَسَطًا لِّتَكُونُوا شُهَدَاءَ عَلَى النَّاسِ وَيَكُونَ الرَّسُولُ عَلَيْكُمْ شَهِيدًا (سورة بقره١٤٣)
اور اسی طرح ہم نے تمہیں ایک معتدل امت بنا دیا ہے تاکہ تم گواہ رہو لوگوں پر اور رسول گواہ رہیں تم پر _"
(مقدمہ "انسانی دنیا پر مسلمانوں کے عروج و زوال کا اثر" ص 23-24 سید ابوالحسن علی ندوی ؒ )
سید قطب کی زندگی پر الجزیرہ ٹی وی کا ڈاکومنٹری ویڈیو ملاحظہ کریں (عربی زبان میں )
سید قطب نے قید کے آخری ایام میں ایک خوبصورت ایمان افروز نظم تحریر کی تھی، اس نظم کا اردو ترجمہ محترم خلیل احمد حامدی صاحب نے قطب شہید کی تصنیف "معالم فی الطریق" کے اردو ترجمہ "جادہ و منزل" میں کیا ہے۔ اردو ترجمہ ملاحظہ کریں ۔
(مقدمہ "انسانی دنیا پر مسلمانوں کے عروج و زوال کا اثر" ص 23-24 سید ابوالحسن علی ندوی ؒ )
سید قطب کی زندگی پر الجزیرہ ٹی وی کا ڈاکومنٹری ویڈیو ملاحظہ کریں (عربی زبان میں )
سید قطب نے قید کے آخری ایام میں ایک خوبصورت ایمان افروز نظم تحریر کی تھی، اس نظم کا اردو ترجمہ محترم خلیل احمد حامدی صاحب نے قطب شہید کی تصنیف "معالم فی الطریق" کے اردو ترجمہ "جادہ و منزل" میں کیا ہے۔ اردو ترجمہ ملاحظہ کریں ۔
تصنیفات :
1. الإسلام ومشكلات الحضارة
2. الأعمال الشعرية الكاملة
3. التصوير الفني في القرآن
4. السلام العالمي والإسلام
5. العدالة الاجتماعية في الإسلام
6. المستقبل لهذا الدين
7. النقد الأدبي أصوله ومناهجه
8. تفسير آيات الربا
9. تفسير سورة الشورى
10. خصائص التصور الإسلامي ومقوماته
11. دراسات إسلامية
12. في التاريخ فكرة ومنهاج
13. كتب وشخصيات
14. مشاهد القيامة في القرآن
15. معالم في الطريق
16. معركة الإسلام والرأسمالية
17. مقومات التصور الاسلامي
18. نحو مجتمع إسلامي
19. هذا الدين
20. في ظلال القرآن
21. أيها العرب استيقظوا واحذروا
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ