مضامین مولانا سید جلال الدین عمری امیر جماعت اسلامی ہند لیبل والی اشاعتیں دکھا رہا ہے۔ سبھی اشاعتیں دکھائیں
مضامین مولانا سید جلال الدین عمری امیر جماعت اسلامی ہند لیبل والی اشاعتیں دکھا رہا ہے۔ سبھی اشاعتیں دکھائیں

اکیسویں صدی میں تحریک اسلامی کو درپیش چیلنج ۔ مولانا سید جلال الدین عمری

مولانا سید جلال الدین عمری، امیر جماعت اسلامی ہند نے جون ۲۰۱۲ء کے دوسرے ہفتے میں ایک علمی ادارے کی دعوت پر پاکستان کا دورہ کیا تھا۔ اس موقع پر وہ لاہور، کراچی، حیدرآباد اور اسلام آباد تشریف لے گئے اور وہاں مختلف عوامی اور تحریکی اجتماعات سے خطاب فرمایا۔ ۹ جون کو مولانا نے ادارہ معارف اسلامی کراچی میں بھی اہل علم و دانش کے ایک منتخب مجمعے کے سامنے ’’اکیسویں صدی میں تحریک اسلامی کو درپیش چیلنج‘‘ کے موضوع پر خطاب فرمایا تھا۔ اس موضوع کی افادیت کے پیش نظر مولانا کی نظرثانی کے بعد اسے ’’زندگیٔ نو‘‘ میں بھی شائع کیا گیا تھا۔ اس کی ترتیب وتدوین ڈاکٹر محمد رضی الاسلام ندوی، سیکرٹری تصنیفی اکادمی جماعت اسلامی ہند نے فرمائی ہے، جو اس سفر میں مولانا کے رفیق تھے۔ قارئین کے استفادہ کے لیے مولانا سید جلال الدین عمری کی یہ تحریر پیشِ خدمت ہے:
اکیسویں صدی میں تحریک اسلامی کو درپیش چلینج ۔ مولانا جلال الدین عمری 

میں ادارہ معارف اسلامی کراچی کے ذمہ داروں کا شکر گزار ہوں کہ انہوں نے آپ لوگوں سے ملاقات کا یہ موقع فراہم کیا۔ اس سے پہلے میں ۲۰۰۵ء میں پاکستان آیا تھا۔ اس وقت بھی اس ادارے میں آپ حضرات سے ملاقات کی سعادت حاصل ہوئی تھی۔ ہم سب اچھی طرح واقف ہیں کہ یہ ایک علمی ادارہ ہے، اسی مناسبت سے اس کے ذمے داروں کی خواہش ہے کہ اس وقت اسلام کو جو چیلنج درپیش ہیں ان پر کچھ گفتگو کی جائے۔

اظہارِ دین کا صحیح مفہوم

اللہ تبارک وتعالیٰ کا ارشاد ہے: