خطبات سید ابوالحسن علی ندوی لیبل والی اشاعتیں دکھا رہا ہے۔ سبھی اشاعتیں دکھائیں
خطبات سید ابوالحسن علی ندوی لیبل والی اشاعتیں دکھا رہا ہے۔ سبھی اشاعتیں دکھائیں

مولانا سید ابو الحسن علی ندوی کی ایک نادر تقریر : موضوع "وحدت" (آڈیو)


لُطُف اللہ خان صاحب کا آواز خزانہ اور ان کے بارے میں سید ابوالحسن علی ندوی ؒ کی مختضر گفتگو

پاکستان میں مختلف آوازوں کا ذخیرہ رکھنے کے ضمن میں معروف شخصیت لطف اللہ خان  نے آوازوں کو ذخیرہ کرنے کا کام اس قدر محنت اور لگن سے انجام دیا تھا کہ وہ ایک خزانے کی شکل اختیار کرگیا تھا۔
 لطف اللہ خان 

ان کے ذخیرے میں برصغیر کی مختلف اہم شخصیات کی پانچ ہزار آوازیں تھیں۔

آوازوں کے اس ذخیرے میں قائدِاعظم محمد علی جناح ، لیاقت علی خان ، ذوالفقار علی بھٹو جیسے سیاستدانوں اور فیض احمد فیض، جوش ملیح آبادی اور پاکستان کے قومی ترانے کے خالق حفیظ جالندھری جیسے شعراء کی آوازیں بھی شامل ہیں۔

انہوں نے فیض احمد فیض کا مکمل کلام ان کی آواز میں ریکارڈ کیا ہوا تھا۔

ان کے پاس برصغیر کے نامور شعراء ، موسیقاروں کے علاوہ مذہبی شخصیات کی آوازوں کا بھی ذخیرہ تھا جس میں مولانا احتشام الحق تھانوی کی آواز میں قرآن کی مکمل تفسیر سب سے اہم ہے۔