فضل القادر چودھری (19 نومبر 1963ء تا بارہ جون 1965ء) پاکستان کی قومی اسمبلی کے پانچویں اسپیکر فضل القادر چودھری 26مارچ 1919ء کو ضلع چاٹگام کے مقام راؤزن میں پیدا ہوئے۔ 1962ء میں کنونشن مسلم لیگ کے ٹکٹ پرقومی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے اورمرکزی کابینہ میں شامل ہوئے۔ مولوی تمیز الدین کی وفات کے بعد قومی اسمبلی کے اسپیکر بنے۔ بنگلہ دیش کے قیام کے بعد عوامی لیگ نے انھیں پاکستان کا حامی ہونے کے الزام میں جیل میں ڈال دیا جہاں 17 جولائی 1973ء کو ان کا انتقال ہو گیا۔
" آج دنیا کے پاس وسائل کی کمی نہیں اگر کمی ہے تو اخلاق اور مقاصد زندگی کی ، یہ صرف انبیاء کرام اور آسمانی کتب میں ہیں ۔ آج دنیا کی تعمیر نو صرف اس طرح ممکن ہے کہ جو وسائل و زرائع جدید دور میں انسانوں نے پیدا کرلیے ان کی مدد سے اور انبیاء اور آسمانی کتب میں موجود انسانیت کے اخلاق اور مقاصد زندگی کی مدد سے دنیا کی تعمیر نو کی جائے ۔" (مفکر اسلام سید ابوالحسن علی ندوی ؒ )