اسلامی سربراہی مینار:
عالم اسلام کے اتحاد اور اجتماعی قوت کی نشانی ،یہ مینار لاہور کے فیصل اسکوائر میں اسمبلی ہال ، واپڈا ہاوس اور الفلاح بلڈنگ کے عین وسط میں تعمیر کیا گیا ہے ۔ اس کا ڈیزائین ترکی کے مشہو ماہر تعمیرات وحدد لو کے نے بنایا ۔ اس کا مر مر یں مینار 150 فٹ اونچا اور 5مربع فٹ چوڑا ہے ۔ اس کے اندر کے اندر کنکریٹ اور لوہا بھراہو ا ہے مینار کے چاروں طرف خیمہ نما تختیاں ہیں ، یہ سنگ سرخ کی بنی ہو ئی ہیں ۔ زیر زمین چار بڑے محرابی کمرے ہیں ۔ جن کے دروازے نہیں ہیں ۔ ہر محرابی کمرہ 52 مربع فٹ رقبہ پر مشتمل ہے ۔ اس کے وسط میں تالاب ہے ۔ جو تقریبا 28 مربع فٹ پر محیط ہے ۔ اس مینا ر پر زلزلہ اور آندھی کی تباہ کا ریوں کا کوئی اثر نہیں ہو تا ۔ کہونکہ اسے اس انداز سے تعمیر کیا گیا ہے کہ اگر 200میل فی گھنٹہ کی رفتار سے آندگی آئے تو اسے نقصان نہ پہچے ۔ اس کا افتتاح 22فروری 1977ء کو سابق وزیر اعظم پاکستان نے کیا ہے ۔ مینار کے احاطہ میں سونے کی تاروں کا محررہ قرآن پاک رکھاگیا ہے ۔