موجودہ دور میں گو بہت سے مسائل ہیں جن کا کوئی تسلی بخش حل تلاش نہیں کیا جاسکا لیکن ان میں سے دو مسائل ایسے ہیں، جو دنیا بھر کے ممالک خاص کر ترقی یافتہ ممالک کے سائنس دانوں کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔ پہلا مسئلہ خلائی تحقیق اور دیگر سیاروں تک رسائی پانے کی کوشش ہے ۔ سائنس دانوں کی خواہش ہے کہ اگر انسان کو ضرورت پڑے تو زمین کو چھوڑ کران سیاروں میں جاکر پناہ لے سکے ۔
ظاہر ہے کہ یہ مسئلہ ایک غیر متعلق اور زمین سے دور اور خارجی مسئلہ ہے اس کا زمین سے اور انسان کی روزمرہ کی زندگی سے بہت کم ہی تعلق ہے ۔ دوسرا مسئلہ قطعی داخلی نوعیت کا ہے یعنی کرۂ ارض پر رہتےہوئے انسان اپنے لئے کس قدر مزید آسانیاں بہم پہنچا سکتے ہیں ۔ دنیا سے بھوک ، جہالت ، افلاس ، اور امراض کا خاتمہ کرنے کے لئے ابھی انسان نے بہت سے مراحل سے گزرنا ہے ۔ وہ کون سے طریقے ہیں جن کی مدد سے بنی نوع انسان خوشگوار ، محفوظ اور آرام دہ زندگی گزار سکتا ہے ۔

حقیقت یہ ہے کہ کرۂ ارض کا داخلی مسئلہ خارجی مسئلہ کی نسبت کہیں زیادہ اہم ہے ۔ چاند، مشتری پر کوئی سٹیشن قائم کرنا انسان کے لئے آج آسان ہوگیا ہے ۔ لیکن دنیا سے افلاس ، جہالت اور امراض کا خاتمہ کرنا اس سے کئی گناہ سخت مشکل اور دشوار بن گیا ہے ۔
اس کی وجہ یہ نہیں کہ انسان کے پاس وسائل کی کمی ہے بلکہ اس کی اصل وجہ یہ ہے کہ ا نسان کی نظر میں دوسرے یہ مسائل اس وقت اہم ہیں جب اس میں اس کی اپنی ذاتی مفاد وابستہ ہو، ورنہ اس کو ان مسائل سے کوئی دلچسپی نہیں ۔

اگر دیکھا جائے تو اس مسئلہ کا حل ترقی یافتہ ممالک کی توجہ سے ہی ممکن ہے۔ ان ممالک کی دولت زمین کے مسائل کو چھوڑ کر ان مسائل پر صرف ہورہی ہے جن سے عام انسان کی زندگی کا تعلق ایک فیصد بھی نہیں ، جب کہ تعلیم ، صحت ، خوش حالی کی ضرورت ہر ایک خطہ زمین ہرایک انسان کی ضرورت ہے ۔ اس کے بغیر دنیا میں امن ترقی اور خوشحالی نہین آسکتی ۔
سائنسدانوں کو اس داخلی مسئلہ کی طرف توجہ دینے کی زیادہ ضروت ہے ۔ ان کی توجہ سے جس طرح زمین سے باہر دنیا کی سیر ممکن ہوا اسی طرح دنیا سے بیماری اور غربت اور جہالت کے خاتمہ کے لئے بھی کوشش صرف کرنی چاہئے ۔