فلسطینی انتفادہ کی عالمی حمایت


فلسطینی مجاہدین کی بغیر ہتھیار مزاحمت کی حمایت میں چھٹی عالمی کانفرنس کا ایران کے شہر تہران میں 21، 22 فروری 2017 کو اہتمام کیا گیا، اس میں 80 ممالک سے 700 مندوبین شریک ہوئے ۔ تقریبا تمام اسلامی ممالک کے سرکاری اور غیر سرکاری نمائدے شریک ہوئے ، پاکستان سے تقریبا 20 افراد پر مشتمل وفد شریک ہوا ، جن مین کئی سیاسی اور دینی نمائندے شامل تھے ، چار کمیٹیاں پارلیمانی ، این جی اوز ، مزاحمت اور نوجوانان پر مشتمل تشکیل دی گئیں ، جن کی سفارشات تھی کہ ایران میں انتفادہ کی حمایت جاری رکھنے کےلے ایک مستقل دفتر قائم کیا جائے گا جو اس تحریک کو جاری و ساری رکھے۔ اس میں موجود میڈیا سیل دشمن کے پروپیگنڈے کو بے اثر کرےگا ، آخر میں اس بات پر اتفاق ہوا کہ تما م مسلم ممالک انصاف پسند اور حریت پسند تحریکوں کی یہ ذمہ داری ہے کہ فلسطین کی آزادی کی جدوجہد کی حمایت کریں ۔




( روزنامہ جنگ 26 فروری 2017)