پتھر کا زمانہ :

پتھر کا زمانہ :
مورخین کا خیال ہے کہ انسان نے زمین پر جو مدت بسر کی اس کا ننانوے فیصد حصے کا تعلق پتھر کے دور سے ہے پاقی تمام دور اس مدت کا صرف ایک فیصد ہے۔ ماہرین آثار قدیمہ کا خیال ہے کہ زمین پر انسان کا وجود تقریبا دس لاکھ سال پہلے سے ہے ۔ پتھر کا دور ابتدا سے لیکر آٹھ ہزار سال قبل مسیحؑ تک ہے ۔ ہمارے پاس اس دور کے متعلق معلومات صرف اس زمانے کے بنے ہوئے انسانی اوزار ، جانوروں اور انسانوں کے ڈھانچوں پر ہے ۔ لیکن ان اوزاروں ، ڈھانچوں کی تاریخ کا حتمی تعین ماہرین کے لے ناممکن ہے ۔ البتہ ان کا اس بات پر اتفاق ہے کہ جو پرانے اوزار اور ڈھانچے ملے وہ یقینی طور پر دس لاکھ سال پہلے کے ہوں گے ۔ کم از کم بر اعظم یورپ میں پتھر کا دور آٹھ ہزار سال قبل مسیح تک رہا ۔