گوشۂ ڈاکٹر سیّد عبداللہ ؒ

ڈاکٹر سید محمد عبداللہ اورینٹل کالچ، لاہور میں مختلف خدمات انجام دیے۔ جن میں تدریس کے علاوہ صدر لائبریرئین شامل ہیں۔ اس کے علاوہ جامعہ پنجاب کے دائرۃ المعارف الاسلامیہ کے صدرنشین اور مدیر اعلیٰ بھی رہے اور اس منصوبے پر انہوں نے کافی محنت کی تھی۔

سید محمد عبداللہ 5 اپریل 1906ء کو منگلور (ضلع مانسہرہ) میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے شروع کی تعلیم گھر میں حاصل کی۔ اس کے بعد وہ ہزارہ ڈویژن کے مختلف اسکولوں میں پڑھے۔ وہ لاہور سے میٹرک کیے۔ اس کے بعد 1922ء میں منشی فاضل کیے، 1923ء میں ایف اے کیے۔اس کے بعد بی اے، ایم اے (فارسی) اور ایم اے عربی کی پڑھائی مکمل کر کے 1935ء میں ڈی لِٹ کی ڈگری حاصل کی۔
سید محمد عبداللہ تحریک خلافت میں بڑھ چڑھ حصہ لیے تھے۔ 1921ء میں انہیں اس کی وجہ سے چھ مہینے قیدوبند کی سزا بھی دی گئی تھی
ڈاکٹر سید عبداللہ اپنی زندگی میں مختلف عہدوں پر فائز رہے ۔ مگر بیشتر جامعہ پنجاب سے ہی منسلک تھے۔ وہ لیکچرر رہے، اورینٹل کالج لاہور کے پرنسپل بھی رہے، عربی اور فارسی کے شعبوں کے صدر رہے اور صدرلائبریریئن بھی رہے۔

ڈاکٹر سید محمد عبداللہ نے پاکستان کی پہلی اردو کانفرنس کا انعقاد مارچ 1948ء میں جامعہ پنجاب میں کروایا۔ اس کانفرنس میں مولوی عبدالحق اور سردار عبدالرب نشتر شریک ہوئے۔ اس اجلاس میں اردو کے دائرۃ المعارف الاسلامیہ کی تیاری کا منصوبہ منظور ہوا تھا اور یہ بھی فیصلہ ہوا کہ اس منصوبے کی صدارت جامعہ پنجاب کے ڈاکٹر مولوی محمد شفیع کریں گے۔

عبداللہ کئی کتابوں کے مصنف تھے۔ وہ بطور خاص تاریخ اردو اور ادبی تنقید سے دلچسپی رکھتے تھے۔ وہ پاکستانی تہذیب کے موضوع پر بھی لکھے تھے۔ اسلامی دائرۃ المعارف پر کام کے علاوہ وہ 19 جلدوں میں مشتمل تاریخ ادبیات مسلمانان پاکستان و ہند پر بھی کام کیے۔ عبداللہ 30 کتابوں کے مصنف ہیں۔ اردو کے مسائل پر کئی انگریزی اخباروں میں مضامین لکھے ۔

ڈاکٹر سید عبد اللہ کی چند اہم کتب :

اردو ادب کی ایک صدی
اطراف غالب
اردو ادب جنگ عظیم کے بعد
ادبیات فارسی میں ہندؤں کا حصہ
مباحث
طیف اقبال
سر سید اور ان کے نامور رفقاء
مطالعہ اقبال کے چند نئے رخ
وجہی  سے عبد الحق تک
مقامات اقبال
مسائل اقبال
نقد میر
شعرائے اردو کے تذکرے
تفہیم اقبال
ولی سے اقبال تک
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

ان کی تمام تصنیفات آن لائن مطالعہ کیجئے