2050ء تک ہندوستان دنیا کا سب سے زیادہ مسلم آبادی والا ملک بن جائے گا۔


امریکی تحقیقاتی ادارے پیو ریسرچ سینٹر کی جانب سے جاری ہونے والی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ 2050ء تک ہندوستان دنیا کا سب سے زیادہ مسلم آبادی والا ملک بن جائے گا۔
نئی دہلی: (ویب ڈیسک) پیو ریسرچ سینٹر کی جانب سے جاری ہونے والی رپورٹ کے مطابق 2010ء سے 2050ء کے درمیان مسلمانوں کی آبادی میں 73 فیصد اور عیسائیوں کی آبادی میں 35 فیصد کی شرح سے اضافہ ہوگا۔ یہ شرح گزشتہ کچھ سالوں کے مقابلہ میں تقریبا ایک جیسی ہی ہے۔ آبادی میں اضافہ کی شرح میں ہندو تیسرے مقام پر ہیں، جن کی آبادی 34 فیصد کی شرح سے بڑھ رہی ہے۔ مسلم آبادی اگر اسی شرح سے بڑھتی رہی تو 2050ء تک ہندوستان میں مسلمانوں کی آبادی 30 کروڑ ہو جائے گی، جو دنیا میں کسی بھی ملک کے مقابلہ میں سب سے زیادہ ہو گی۔
رپورٹ کے مطابق اسلام دنیا کا سب سے تیزی سے بڑھنے والا مذہب ہے۔ اگر اس کی موجودہ ترقی کی شرح 2050ء کے بعد بھی برقرار رہی تو 2070ء تک دنیا میں سب سے زیادہ لوگ مسلم کمیونٹی کے ہوں گے، جن کی کل تعداد 2.8 ارب ہوگی۔ امریکہ اور یورپ میں بھی مسلم آبادی میں اضافہ ہوگا۔ اس وقت امریکا میں کل آبادی کا تقریبا ایک فیصد حصہ مسلم آبادی کا ہے۔ 2050ء میں یہ فیصد بڑھ کر 2.1 ہو جائے گا۔

- See more at: http://urdu.dunyanews.tv/index.php/ur/World/377524#sthash.oGdjkpVj.dpuf