چیلنجز کا جواب

چیلنجز کا جواب 


انتھونی رابنز
ٹوئن بی نے تہذیبوں کے عروج و زوال سے جو اصول اخذ کیا اس کا نفاذ آپ اپنی زندگی اور کاروبار پر بھی کر سکتے ہیں۔ جب آپ اپنے کاروبار کا آغاز کرتے ہیں توآپ کو بھی ابتدا میں مسائل، مشکلات ، عارضی ناکامیوں اور تمام طرح کے چیلنجز کا سامنا کرنا پڑتا ہے جن کا کبھی اختتام نہیں ہوتا۔ جب آپ ایک مسئلے کو حل کرتے ہیں تو کوئی دوسرا مسئلہ آپ کے سامنے آ جاتا ہے۔ ان مسائل میں اکثر بڑے اور پیچیدہ مسائل بھی ہوتے ہیں۔ اپنی فطرت کے لحاظ سے ایسے چیلنجز، مسائل اور بحران اچانک وارد ہوتے ہیں۔ یہ غیر متوقع، ناقابل فراموش اور ناگزیر ہوتے ہیں۔ چیلنج پر ردعمل کا ایک حصہ تو صرف یہ ہے کہ آپ ایسی صورت حال میں خود پر کنٹرول رکھیں۔ ایک چیز جس کا آپ تعین کر سکتے ہیں وہ یہ ہے کہ کیسے آپ اپنی زندگی اور کاروبار میں پیش آنے والے ناگزیر نشیب و فراز پر ردعمل کا اظہارکریں گے اور یہ کہ آپ کے ردعمل پر مکمل طور پر آپ کا کنٹرول ہو۔ آپ کے ردعمل کی قابلیت کا معیار ہی آپ کی کامیابی، صحت، خوشی اور خوشحالی کا تعین کرتا ہے۔ مؤثر انداز میں چیلنجز کا جواب دینے سے آپ تمام زندگی ان ناگزیر چیلنجز کا سامنا کر سکتے ہیں اور اعلیٰ کامیابیاں حاصل کر سکتے ہیں۔ مؤثر انداز میں چیلنجز پر ردعمل کا فن سیکھنے کے لیے آپ کو مسلسل علم حاصل کرنا ہوگا، تجربات سے سیکھنا ہوگا، جو سیکھا اس پر عمل کرنا ہوگا اور زیادہ سے زیادہ وسیع النظری کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔ تب ہی آپ فتح و کامیابی حاصل کر سکیں گے۔