"عورت کی شہادت مرد کے مقابلہ میں ضعیف کیوں مانی گئی ہے۔ اور نسیان کا احتمال مرد کی شہادت میں کیوں نہیں رکھا گیا ؟ تو یہ سوالات ذہن واخلاق کی دنیا میں بالکل ایسے ہی ہیں جیسے جسم ومادیات کی دنیا میں دریافت یہ کیا جائے کہ حمل ورضاعت کا تعلق صرف عورت ہی سے کیواں رکھا گیا اور مرد کو باوجود اس کے قوت وجسامت کے اس بار کے برداشت کے کیوں ناقابل سمجھ لیا گیا ؟ یہ فاطر کائنات ظاہر ہے کہ جسمیات ومادیات کے ایک ایک دانہ سے واقف ہے۔ اس کے پیش نظر ذہنیات واخلاقیات کی بھی باریک سی باریک حقیقتیں ہیں۔ مغرب کے ماہر نسائیات ہیولاک ایلز Hoolock Ellis نے تو یہاں تک لکھ دیا کہ عورت کے لیے دھوکہ اور فریب بہ منزلہ امر طبعی کے ہوتا ہے "
(حوالہ : تفسیر ماجدی:سورہ بقرہ ، فائدہ: 1094 ، از مولانا عبد الماجد دریابادی)
(حوالہ : تفسیر ماجدی:سورہ بقرہ ، فائدہ: 1094 ، از مولانا عبد الماجد دریابادی)