مکتبۂ جبریل اردو زبان میں دینی علوم کی ڈیجیٹائزیشن کی تحریک میں ایک اہم سنگ میل

مکتبہ جبریل دینی علوم کی ڈیجیٹائزیشن کی تحریک میں ایک اہم سنگ میل
مکتبہ جبریل  کا تعارف

دینی علوم کی ڈیجیٹائزیشن کی تحریک میں ایک اہم سنگ میل

مکتبہ جبریل اسلامی خصوصا اردو کتب کا سب سے بڑا اور نہایت کار آمد سافٹ ویئر ہے۔

جس میں تفسیر، حدیث، فقہ، فتاوی، درس نظامی ، ادب عربی، تاریخ اسلامی ودیگر علوم فنون کی متعلقہ کتب موجود ہیں ، مطالعہ ، تلاش ، تحقیق اور تخریج کی بہترین سہولیات کے ساتھ ۔

مکتبہ جبریل ورژن 2 میں اہم اضافے

انڈیکس کی سہولت:

مفھرس اور گولڈن ڈکشنری فتاوی استعمال کرنے والے احباب جانتے ہیں کہ ان دو مکتبات میں ایک خوبی یہ ہے کہ ان میں تلاش کے وقت ایک تو تجاویز آتی ہیں جس کی مدد سے تلاش کے لیے الفاظ کے انتخاب میں بہت سہولت ہو جاتی ہے اور دوسرا تلاش کے نتائج لمحہ بھر میں سامنے آ جاتے ہیں ۔ الحمد للہ مکتبہ جبریل ونڈوز ورژن 2 میں انڈیکس کی خوبی شامل کی گئی ہے ۔ ( یہ خوبی المکتبۃ الشاملۃ میں داخل نہیں فی الحال )

مکتبہ کی رپورٹ حاصل کر سکنا :

جیسے المکتبۃ الشاملۃ میں مکتبہ کی کتب کی رپورٹ حاصل کی جا سکتی ہے ، اسی طرح کی سہولت مکتبہ جبریل میں اضافہ کی گئی ہے جس کی مدد سے کسی خاص فن ، مجموعے یا پھر پورے مکتبہ کی رپورٹ حاصل کی جا سکتی ہے ۔ اس سہولت کا فائدہ خاص طور پر ان حضرات کو ہو گا جو کہ ڈیجیٹل چیزوں کی جامعیت سے واقف نہیں ۔ ان کے سامنے جب یہ لسٹ رکھی جائے گی تو ان کے لیے اندازہ کرنا آسان ہو گا کہ کتب کی کتنی بڑی تعداد مکتبہ کے ذریعے سے حاصل ہو جاتی ہے ۔
کسی تحقیق میں شامل اینٹریوں اور عکسی صفحات کو تحقیق ہی میں موجود ایک آپشن کی مدد سے حاصل کر سکنا :
یوں کہیے کہ اگر آپ کسی موضوع پر پی ڈی ایف کتاب تیار کرنا چاہیں تو یہ کام 10 سے 30 منٹ لے گا پورا ہونے میں ۔ تقریبا 30 منٹ میں آپ کی کتاب تیار اور نشر کے لیے دستیاب ۔

تلاش کے نتائج کی سہولت میں اضافہ :

المکتبۃ الشاملۃ کی طرح اگلی تلاش کرنے پر گزشتہ تلاش کے نتائج ختم نہیں ہوں گے بلکہ اگلی تلاش کے ساتھ ساتھ پچھلی تلاش کی ونڈوز اپنے نتائج کے ساتھ باقی رہیں گی جب تک کہ ان کو بند نہ کر دیا جائے ۔

وقت اور فکر کی بچت :

اگر آپ چند کتب کا مطالعہ کر رہے ہیں اور کمپیوٹر یا مکتبہ بند کرنا چاہتے ہیں کسی وجہ سے مگر چاہتے ہیں کہ جب دوبارہ مکتبہ کھولا جائے تو بند کرنے سے پہلے جو کتب کھلی ہوئی تھیں وہ تمام وہیں سے کھل جائیں تو اب یہ ممکن ہو گا ۔ اندازہ کیا جا سکتا ہے کہ اس سہولت سے کتنا وقت اور فکر بچے گی ۔ غالبا یہ سہولت المکتبۃ الشاملۃ میں موجود نہیں ۔

ناشر سے کتاب کی تلاش :

کتاب کی تلاش کے لیے پہلے کی طرح کتاب کے نام ، مصنف کے نام اور زمرہ کے ساتھ ساتھ ناشر سے کتاب کو تلاش کرنے کی سہولت کا اضافہ کیا گیا ہے ۔
ایک وقت میں ایک سے زیادہ کتب کو کھولنا :
ایک سے زیادہ کتب کو منتخب کر کے ایک وقت میں کھولا جا سکے گا ۔ غالبا یہ سہولت المکتبۃ الشاملۃ میں موجود نہیں ۔

مقصود کی تلاش میں سہولت :

قرآن کریم کی آیات ، احادیث مبارکہ اور عربی عبارتوں کی تلاش بہت آسان ہو جائے گی ۔ جیسے پہلے ذکر کیا آپ اگر یہ دیکھنا چاہیں کہ جو الفاظ آپ کے ذہن میں موجود ہیں ان سے آپ کو نتائج ملیں گے یا نہیں تو اس کا اندازہ آپ کو تلاش کے الفاظ داخل کرتے ہوئے ہی ہو جائے گا ۔

شجرہ پر فلٹر کی سہولت :

المکتبۃ الشاملۃ کی طرح کتاب اور کھلی ہوئی کتاب کے عناوین میں کسی خاص لفظ کو فلٹر کرنے کے لیے کتب کے شجرہ اور کتاب کی فہرست کے شجرہ پر فلٹر کا اضافہ کیا گیا ہے ۔
تحقیق کو ورڈ میں ایکسپورٹ کے وقت عکسی صفحات کے سائز کا اختیار
تحقیق کو مائیکروسافٹ ورڈ میں ایکسپورٹ کرتے ہوئے اس بات کی تعیین ممکن ہو گی کہ عکسی صفحہ کا سائز کیا ہونا چاہیے ۔
لغات سیکشن کا اضافہ :

ممکتبہ کے اندر ہی لغات کا سیکشن بنایا گیا ہے جس کی مدد سے لغت کی ضرورت کافی حد تک مکتبہ ہی میں پوری ہو جائے گی ۔ یعنی قاموس الوحید ، مصباح اللغات ۔ المنجد وغیرہ اردو عربی اور عربی اردو لغات جو گولڈن ڈکشنری وغیرہ میں استعمال ہوتی رہی ہیں وہ اب مکتبہ جبریل میں ہی رہتے ہوئے استعمال کرنا ممکن ہو گا ۔
کھلی ہوئی ونڈوز کو ایک ساتھ بند کرنا :
ایک سے زیادہ کتب اور تلاش کی ونڈوز کو ایک وقت میں بند کرنا ممکن ہو گا تاکہ ایک ایک کر کے تمام ونڈوز کو بند نہ کرنا پڑے ۔

مطلوبہ ونڈوز کو چھپانا اور ظاہر کرنا :

مکتبہ کے شجرہ ، کتاب کے عناوین کے شجرہ اور لغات والی ونڈوز کو چھپانا اور پھر اپنی مرضی سے ظاہر کرنا ممکن ہو گا کہ اگر پوری سکرین پر کتاب کا مطالعہ کرنا چاہیں تو ممکن ہو سکے ۔

مینیو بار کا اضافہ :

نئے ورژن میں مینیو بار کا اضافہ کیا گیا ہے تاکہ ایک طرح کی سہولتوں کو ایک جگہ رکھنا اور تلاش کرنا آسان ہو ۔

مکتبہ جبریل کی عام اشاعت :

: مکتبہ جبریل ورژن 2 کو انٹرنیٹ پر ڈاؤن لوڈ کے لیے فراہم کیا جا رہا ہے ، لہذا یہ پہلا موقع ہے کہ مکتبہ ویب پر عام موجود ہو گا ڈاؤن لوڈ کے لیے ۔

کی بورڈ شارٹ کٹس :

کوشش کی گئی ہے کہ زیادہ سے زیادہ آپشنز کے لیے کی بورڈ شارٹ کٹس متعین کئے جائیں تاکہ سہولت اور تیزی سے کام کرنا ممکن ہو سکے ۔

مکتبہ بند کرنے پر تصدیق :

مکتبہ بند کرنے پر تصدیق لی جائے گی کہ کیا آپ واقعی مکتبہ بند کرنا چاہتے ہیں تاکہ حادثاتی طور پر مکتبہ کے بند ہونے پر کسی جاری کام کا نقصان نہ ہو ۔

تحقیقات سے افادہ اور استفادہ :

ایک اور اہم بات کوشش کی جائے گی کہ مکتبہ کی تحقیق کی سہولت سے جو تحقیقات بنائی جائیں ان کا دوسرے اہل علم کے ساتھ شیئر کرنے کا ایک جامع نظم ویب سائٹ پر بنایا جائے تاکہ ایک دوسرے کے مطالعہ ، تحقیق سے استفادہ ، اس کی تنقیح اور اس پر مفید اضافہ ممکن ہو سکے ۔ یقینا اگر اس نظم کو مؤثر طور پر قائم کیا جائے تو تحقیقی ذوق جو کہ ختم ہوتا جا رہا ہے اس کو دوبارہ سے بیدار کیا جا سکتا ہے اور اپنی تحقیقی محنت کو احسن اندازہ میں دوسروں کے سامنے پیش کرنا ممکن ہو سکے گا ۔

Wildcards کا استعمال :

ایک اور اہم چیز Wildcards کا استعمال کر سکنا ہے انڈیکس سرچ کے ساتھ ۔ Wildcards حقیقت میں علامات ہوتی ہیں یعنی ہم تلاش میں الفاظ کے ساتھ ان علامات کو جوڑتے ہیں خاص فوائد حاصل کرنے کے لیے ۔ سب سے زیادہ فائدہ مند علامت * ہے ۔ اگر آپ کسی لفظ کے آخر میں اس کو جوڑ دیں تو اس کا مطلب ہو گا کہ یہ لفظ جس طرح بھی مکمل ہو اس کو تلاش کے نتائج میں شامل کیا جائے ۔ 

پہلی مثال :

روز*
اس طرح لکھنے پر یہ تمام الفاظ تلاش کے نتائج میں ظاہر ہوں گے ۔
روزہ ، روزے ، روزوں ۔ وغیرہ ۔
دوسری مثال :
خراب*
اس طرح لکھنے پر یہ تمام الفاظ تلاش کے نتائج میں ظاہر ہوں گے ۔
خرابی ، خرابیاں ، خرابیوں ۔ وغیرہ ۔
ایک ہی تلاش میں ایک سے زیادہ الفاظ ان علامات پر مشتمل لکھے جا سکتے ہیں ۔
مثال :
روز* خراب*

ڈانلوڈ لنک


ان کی دیگر خدمات کیلئے دیکھیں