شیخ محمود آفندی کون ہیں ؟


شیخ محمود آفندی (1929ء - 2022ء)، جن کو عام طور پر محمود آفندی کے نام سے جانا جاتا ہے اور ان کے شاگردوں میں حضرتلری آفندی کے نام سے جانا جاتا ہے۔ ایک ترک صوفی شیخ اور نقشبندی خالدیہ سلسلے کے بااثر رہنما جو جامع اسماعیل آغا کے امام رہے۔
یخ آفندی کی دعوت و عزیمت سے ترکی کا ہر علاقہ سیراب و شرسار تھا ، آپ مرجع خلائق اور لاکھوں تشنگانِ جام شریعت وطریقت کا منبع و مرکز تھے ۔ جدید ترکی میں لبرل آندھیوں کے خلاف آپ کا وجودسد سکندری کی طرح تھا۔لاکھوں افراد کو آپ کی وجہ سے ہدایت نصیب ہوئی اور مشکل حالات میں اسلام کی سربلندی اور احیائے سنت کا عظیم کارنامہ انجام دیا۔

ترکی زبان میں ’روح الفرقان‘ کے نام سے آپ کی قرآنی تفسیر ایک قابل قدر علمی خدمت ہے ۔اس کے علاوہ آپ نے مختلف مذہبی ، سماجی اور فلاحی تنظیمیں قائم کیں ، آپ نے اخلاص کی بنیاد پر انسانی خدمت کے فلسفے کی تبلیغ کی۔

وہ اکابرعلمائے دیوبند سے آپ گہری عقیدت رکھتے تھے ، اپنی کتابوں میں انکا بہت احترام سے تذکرہ کیاہے۔