مشہور عربی عمر سیریز (رضی اللہ عنہ ) کا مکمل تعارف

اسلامی ادبیات ، اسلامک موویز
عربی عمر سیریز (رضی اللہ عنہ )  کا مکمل تعارف 
عمر یا عمر فاروق ایک  عرب ٹیلی ویژن ڈراما سلسلہ ہے۔ اس کے تخلیق کار اور ہدایت کار ( MCB ) ایم سی بی Middle East Broadcasting Center کے حاتم علی ہیں، جو قطر ٹی وی کے شریک ہدایت کار ہیں۔ یہ سلسلہ حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ تعالی عنہ کی زندگی پر مبنی ہے، ڈراما ان کی 18 سال کی عمر سے ان کی وفات کے لمحات تک واقعات بیان کرتا ہے۔ اس ٹی وی سیریل پر تنازع بھی ہوا ، کچھ مسلم علماء کا خیال تھا کہ رسول اللہ کی طرح دیگر کرداروں کو بھی مخفی رکھنا چاہیے تھا، جیسے چار خلفائے راشدین ابو بکر، عثمان اور علی بن ابی طالب ہین ۔  سلسلہ 31 اقساط پر مشتمل ہے جو ماہِ رمضان میں نشر کیا گیا اور 20 جولائی 2012ء سے شروع ہوا،  اور 19 اگست 2012ء کو ختم ہوا۔ یہ لگ بھگ 200 ملین سعودی ریالوں کے خرچ پر تیار ہوا اور مراکش میں فلمایا گیا، زیادہ تر شہر مراکش، طنجہ، الجدیدہ، دار البیضاء اور محمدیہ شہروں میں۔ ایم بی سی پر جاری ہونے کے بعد بین الاقوامی سطح پر نشر کیا گیا اور سلسلے کا کچھ زبانوں میں ترجمہ (ڈب) ہوا،  اور یوٹیوب پر یہ انگریزی اور اردو سب ٹائٹل کے ساتھ بھی دستیاب ہے۔ اس سلسلے نے مختلف علما اور عوام کی طرف سے بھرپور تائید حاصل کی۔ یہ سلسلہ بہت حد تک معتبر تاریخی حقائق پر مبنی ہے، اس اسلامی  ٹی وی سلسلہ  کے  مواد  کو تنقید کا سامنا نہیں کرنا پڑا جیسے گزشتہ اسلام کے  تاریخی واقعات  پر مبنی فلموں نے سامنا کیا تھا۔ خصوصاً علماء کے ایک بڑے طبقے نے اسے خوب سراہا اور اس کی توثیق میں ایک فتوے بھی صادر فرمائے۔ مشہور عرب علماء علامہ یوسف القرضاوی، شیخ اکرم ضیاء العمری،شیخ سلمان العودہ،شیخ علی الصلابی وغیرہ نے  اس کے مواد پر نظر ٽانى اور ان کی توثیق کى-


یہ سلسلہ حج کے موقع پر شروع ہوتا ہے جہاں امیر المومنین عمر رضی اللہ عنہ حجاج کرام سے خطابات کرتے ہیں۔ اگلے مناظر یوں دکھائے جاتے ہیں کہ جب خلیفۃ المسلمین مکہ میں دوران سفر سوچنے لگتے ہیں اور ان کو پرانی یادوں کی جھلکیاں دکھائی دیتی ہیں۔ سوچ میں گُم وہ اپنی 18 برس کی عمر میں واپس چلے جاتے ہیں جب وہ نوجوان لڑکے تھے اور ان کے سخت ابا خطاب بن نفیل ان سے زیادہ کام لیا کرتے تھے۔ عمر رضی اللہ عنہ کی یاد ماضی کی جھلکیاں انہیں  پہلوان، بیوپاری اور قریش کے بڑے رہنمائوں میں سے ایک دکھاتی ہیں ۔ پھر وہ سوچتے ہیں کہ کیسے وہ اسلام لا کر رسول اللہ کے قریبی صحابہ میں سے ہوگئے اور ایک پکے ساتھی بن گئے۔ اور کیسے بہادری کے ساتھ اسلامی جنگوں میں لڑے اور اسلامی تاریخ میں اہم دور رقم کیا۔ کہانی میں فتح مکہ، وفات النبی اور خلافت اور وفات ابو بکر اور بالآخر عمر کا دور خلافت دکھایا گا ہے۔ بطور خلیفہ ان کے دور خلافت میں اصلاحات اور فتوحات کو دکھایا گیا ہے۔ کہانی کا اختتام عمر بن خطاب کی شہادت سے ہوتا ہے اور ابو لولو فیروز ان کا قتل کرتا ہے۔  (رضی اللہ عنہ و رضی عن اللہ )

عمر سیریز کے نمایاں کارکنان : 

تحریر: ولید سیف

ہدایات: حاتم علی

نمایاں اداکار: سامر اسماعیل ، غسان مسعود  ، حسن الجُندی ، مُنٰی واصف  ، فتحی الہداوی  ، جہاد عبدو ، سوزان نجم الدین

صداکاری: اسد خلیفہ (عمر)

موسیقار: فاہیر اتاک اوغلو

یہ سلسلہ 30 اقساط پر مشتمل ہے جو ماہِ رمضان : 20 جولائی 2012ء سے شروع ہوا،  اور 19 اگست 2012ء کو ختم ہوا۔ قسطوار سلسلہ حسب ذیل تاریخ ، اورترتیب  سے نشر ہوا :

01 "عمر بن خطاب" 20 جولائی 2012ء
02 "آغاز اسلام" 21 جولائی 2012ء
03 "پیام نبوی، ابو لہب کی سورہ لہب میں مذمت" 22 جولائی 2012ء
04 "خاندانی معاملات، ابو حذیفہ غلام کو گود لینا۔ مسلمانوں کے خلاف منصوبہ اور بائیکاٹ۔" 23 جولائی 2012ء
05 "مشرکین مکہ کے مسلموں پر مظالم" 24 جولائی 2012ء
06 "بلال بن رباح کی آزادی اور اسلام کو گلے لگانا" 25 جولائی 2012ء
07 "ہجرت حبشہ" 26 جولائی 2012ء
08 "عمر کا قبول اسلام، رسول اللہ کا پہلا خطبہ" 27 جولائی 2012ء
09 "مسلموں کے خلاف بائیکاٹ" 28 جولائی 2012ء
10 "ہجرت مدینہ، مسجد نبوی کی تعمیر" 29 جولائی 2012ء
11 "جنگ بدر، ابو جہل، امیہ بن خلف اور عتبہ بن ربیعہ کی موت" 30 جولائی 2012ء
12 "غزوہ بدر کے قیدی، یوم جمعہ، غزوہ احد کے لیے قریش کا منصوبہ" 31 جولائی 2012ء
13 "غزوہ احد، شہادت امیر حمزہ، خندق کی کھدائی" 1 اگست 2012ء
14 "غزوہ خندق، عمرو بن عبد ود کی موت، غزوہ بنی قریظہ، صلح حدیبیہ" 2 اگست 2012ء
15 "ابو بصیر کی جدوجہد، تفویض اختیارات کا سال، پہلا حج" 3 اگست 2012ء
16 "خالد بن ولید اور عمرو بن العاص کا قبول اسلام، فتح مکہ" 4 اگست 2012ء
17 "ابو سفیان اور کچھ دوسروں کا قبول اسلام، وفات النبی" 5 اگست 2012ء
18 "ابوبکر صدیق کا خلیفہ اول بننا، زکات نہ ادا کرنے والوں کے خلاف جنگ" 6 اگست 2012ء
19 "سجاح کا سر اٹھانا، فتنۂ ارتداد کی جنگیں" 7 اگست 2012ء
20 "مسیلمہ کے خلاف جنگ یمامہ، ابو حذیفہ، زید ابن الخطاب اور سالم کی وفات" 8 اگست 2012ء
21 "فارس کی اسلامی فتح" 9 اگست 2012ء
22 "وفات ابو بکر، عمر کا خلیفہ دوم بننا، جنگ یرموک" 10 اگست 2012ء
23 "تھیوڈور تھریتھیریوس کے خلاف جنگ یرموک" 11 اگست 2012ء
24 "شام کی اسلامی فتح" 12 اگست 2012ء
25 "عمر اور ان کی رعایا" 13 اگست 2012ء
26 "محاصرہ دمشق" 14 اگست 2012ء
27 "ساسانی سلطنت کے خلاف جنگ قادسیہ" 15 اگست 2012ء
28 "محاصرہ یروشلم" 16 اگست 2012ء
29 "قحط کا سال" 17 اگست 2012ء
30 "طاعون، مصر کی اسلامی فتح" 18 اگست 2012ء