کہاں تک آپ بچائیں گے آشیانوں کو ۔ کلام شاعر بزبان شاعر، علامہ انور صابری


دو قطعے: 

 ہے دل سے خاص تعلق مرے فسانوں کو
 کہیں سے ڈھونڈ کے لا دو انہیں زمانوں کو
 اگر یہی روش برق خانہ زاد رہی
 کہاں تک آپ بچائیں گے آشیانوں کو

 چمن والوں میں ہے کہرام برپا
 نئے فتنے اچھالے جا رہے ہیں
 قیامت ہے کہ ارباب نشیمن 
نشیمن سے نکالے جا رہے ہیں